22 جنوری، 2019، 11:06 PM

جاپانی وزیراعظم کا علاقائی تنازع کے حل کے لیے روس کا دورہ

جاپانی وزیراعظم کا علاقائی تنازع کے حل کے لیے روس کا دورہ

روس کے صدر ولادی میر پوتن کی دعوت پر علاقائی تنازع کے حل کے لیے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے ماسکو پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن کی دعوت پر علاقائی تنازع کے حل کے لیے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے ماسکو پہنچ گئے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان جنگ عظیم دوم کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے سرحدی تنازع پر گفتگو ہوگی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان 6 سال کے مختصر وقفے میں یہ پچیسویں ملاقات ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے تعطل کے شکار تعلقات پر برف پگھلنے لگی ہے اور جزائز کے سرحدوں کے تعین پر اتفاق کی راہ ہموار ہورہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کریل جزیروں کی ملکیت پر شدید اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کا مذاکرات کے لیے بیٹھنا خوش آئند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کامیاب مذاکرات کے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ جنگ عظیم دوم میں سویت آرمی کی جانب سے چار جزیروں کی سرحدوں کو بند کردیا گیا تھا جب کہ جاپان ان جزیروں پر حق ملکیت رکھتا ہے۔

News ID 1887516

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha